Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / اقتدار میں آئے تو کراچی کی تقدیر بدل دینگے، مصطفی کمال

اقتدار میں آئے تو کراچی کی تقدیر بدل دینگے، مصطفی کمال

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی کی جڑیں مضبوط ہورہی ہیں تاہم ہمیں اقتدار ملا تو کراچی کی تقدیر بدل کر دکھائیں گے۔

پاکستان ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں مصطفی کمال کا کہنا تھاکہ لوگ ہمارے پاس کسی مفادکی لیے نہیں آرہے، نہ ہم خوف دلاکر کسی کو پارٹی میں شامل کررہے، بلکہ اہل کراچی کا پی ایس پی پر مکمل اعتماد ہے۔ کارکنوں کے عزم و حوصلے کی وجہ سے پارٹی کاپیغام تیزی سے پھیل رہاہے تاہم ہمیں اقتدار ملا تو کراچی میں کام کرکے دکھائیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج ممبر سازی مہم کا تیسرا اور آخری دن ہے،2 روز میں کئی کیمپوں کا انھوں نے دورہ کیا، جبکہ دیگر کیمپوں پر دوسری ٹیمز گئیں۔ مصطفی کمال نے بتایا کہ 2 روز میں80 ہزار افراد50 سے زائد کیمپوں پر آئے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ فیگر ایک لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اس وقت18ہزار کارکن ہیں، جس سے بھی اختلاف ہے اس کو دشمنی میںتبدیل نہیں کریں گے، لیاری اور کھارادر سمیت ایسٹ کے کئی علاقوں کے بنیادی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ان کہنا تھا کہ آخری روز لیاری کے دورے کا مقصد یہی تھا کہ وہ مستقبل میں سب سے پہلے کراچی کے علاقے لیاری کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: