Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 معطل کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 معطل کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 آئندہ سماعت تک معطل کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں سنگل رکنی بنچ نے انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے ختم نبوت سے متعلق شقوں میں ترمیم کے معاملہ کی سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے ختم نبوت کے متعلق شقوں میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی۔  درخواست گزار نے استدعا کی کہ ختم نبوت سے متعلق تمام شقیں اور حلف ناموں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد تمام فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ 2017 آئندہ سماعت تک معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل  تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے الیکشن اصلاحات ایکٹ 2017 کو چیلنج کیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کے بل 2017 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ہے، بل میں اپوزیشن اورحکومت کی 40سےزائد ترامیم شامل کی گئی، بل کی منظوری کے وقت تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے مجوزہ نکات تسلیم نہ کیے جانے پر اجلاس سے واک آؤٹ کردیا تاہم اسمبلی میں بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

About Admin

Check Also

Asim Hussain

ڈاکٹرعاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عاصم حسین کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹادیا گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: