Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت؛ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے

اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت؛ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت تفتیشی افسر کی عدم موجودگی کے باعث ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں اسحاق ڈار پیش نہیں  ہوئے اور ان کے ضامن کے احمدعلی قدوسی پیش ہوئے۔ جج نے اسحاق ڈار کے ضامن سے استفسارکیا کہ اسحاق ڈار کہاں ہیں جس پر وزیر خزانہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق 3 سے 6 ہفتے صحت یابی میں لگ سکتے ہیں۔ اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ تفتیشی افسر کے آنے میں وقت لگے گا جس پر عدالت نے سماعت ساڑھے 12بجے تک ملتوی کردی۔

گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے استثنیٰ سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خزانہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا تھا۔

واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان پر 3 جب کہ اسحاق ڈار پر ایک ریفرنس دائر کیا ہے، گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے تھے اور عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

About Admin

Check Also

Asim Hussain

ڈاکٹرعاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عاصم حسین کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹادیا گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: