Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے خلاف پہیہ جام ہڑتال

گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے خلاف پہیہ جام ہڑتال

گلگت بلتستان(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف غذر سمیت مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان کی اپیل پر  غذر سمیت پورے گلگت بلتستان میں نافذ کئے جانے والے ٹیکسسز کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ اس دوران گلگت بلتستان میں تمام چھوٹی بڑی دکانیں، کاروباری مراکز اور نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے مختلف مقامات پر مسافر محصور ہو کر رہ گئے۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور مرکزی انجمن تاجراں گلگت بلتستان کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جب تک گلگت بلتستان کو قومی سطح پر نمائندگی نہیں دی جاتی اس وقت تک کسی بھی طرح کے ٹیکسز کا نفاذ ناقابل قبول ہے۔ مظاہرین نے ٹیکسز کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

About Admin

Check Also

بھارت؛روسی خاتون سیاح کیساتھ 6افراد کا مبینہ گینگ ریپ

نئی دہلی (فارن ڈیسک )بھارت کے شہر چنائے میں 21 سالہ روسی خاتون سیاح کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: