Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا  کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیوایم، پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ اور(ن)لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے خلاف متحد ہوگئے ہیں۔ حزب اختلاف نے ڈپٹی اسپیکر کے رویے سے تنگ آکر ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج ہونے والے اجلاس میں شہلا رضا اراکین اسمبلی سے الجھ پڑیں اور کہا کہ اپوزیشن ارکان خاموش ہوکر بیٹھیں ورنہ میں اپنے اختیارات استعمال کروں گی مجھے اپنے اختیارات کا علم ہے۔

اجلاس کے دوران شہلا رضا نے نصرت سحرعباسی کو توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد نصرت سحر عباسی نے شہلا رضا کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کسی ممبر کو اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں صرف نصرت سحر عباسی کو ہے۔ شہلا رضا کے رویے پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: