Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاکستان میں امن کی حفاظت سب کا فرض ہے، وزیر داخلہ

پاکستان میں امن کی حفاظت سب کا فرض ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن کی حفاظت سب کا فرض ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے قائدین احتجاج کریں مگر قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں، مریضوں، طلبا اور عوام کی زندگی اجیرن کرنا کسی بھی طرح حب رسولﷺ نہیں کیوں کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات عوام کے حقوق کا احترام سکھاتی ہیں، کوئی مسلمان ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا، پاکستانی عاشقان رسولﷺ کی قوم ہیں، اس مسئلے پر قوم متحد ہے لہذا تقسیم پیدا کرنا نا مناسب ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کا مظاہرین کو احساس دلوایا گیا ہے، امید ہے وہ جلد راستہ کلئیر کر دیں گے، حکومت کی کوشش ہے کہ تشدد سے بچا جائے کیوں کہ پاکستان میں امن کی حفاظت سب کا فرض ہے۔ حکومت انتہائی قدم اٹھانے سے احتیاط برت رہی ہے تاکہ شرپسند اس کا فائدہ نہ اٹھا سکیں جب کہ پاکستان دشمن حلقے مظاہرین کی تصویریں اور تقریریں عالمی سطح پر اسے بدنام کرنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں، امید ہے حکومت کو انتہائی قدم پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: