Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاکستانی چیک پوسٹ پر افغان دہشتگردوں کاحملہ، کیپٹن سمیت 2 اہلکار شہید

پاکستانی چیک پوسٹ پر افغان دہشتگردوں کاحملہ، کیپٹن سمیت 2 اہلکار شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر افغان دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم دل شہید جب کہ 4 سپاہی زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ پاکستانی پوسٹوں پر افغان دہشت گردوں نے حملہ کرکے پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم دل کو شہید کردیا جب کہ 4 سپاہی زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8 سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جو واپس افغان سرحد کی جانب فرار ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغان حکومت کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایسی کارروائیاں کرتے ہیں۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: