Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس کی معطلی کا نوٹی فکیشن جعلی قرار دے دیا

وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس کی معطلی کا نوٹی فکیشن جعلی قرار دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ لائسنس معطل ہونے کی خبریں جھوٹ پر مبنی اور نوٹی فکیشن جعلی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس سے متعلق جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔  وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اسلحہ لائسنس کی معطلی کی خبر کی تردید کی  گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹی فکیشن بھی جعلی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اور غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس کے لئے الگ الگ پالیسی تیار کی گئی ہے جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ اور وزیراعظم ہی دیں گے، ممنوعہ اسلحہ لائسنس نہ ہی معطل کئے گئے اور نا ہی انہیں کینسل کیا گیا ہے جب کہ غیرممنوعہ اسلحہ لائسنسز کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کی آخری تاریخ 30  دسمبر 2017 مقرر کی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: