Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائی کورٹ نے نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم  نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے لئے دائر درخواست پرسماعت ہوئی ۔ وفاقی حکومت نے اپنا جواب داخل کروانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے وفاق کو 7 دسمبر تک اپنا جواب داخل کروانے کی مہلت دے دی۔

درخواست گزار نے عدالت سے نوازشریف سے سرکا خطاب واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ برطانیہ نے پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کو سرکا خطاب دیا۔ سابق  وزیراعظم نے سر کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں نوازشریف کو نااہل قراردیا ہے ۔ اس فیصلے کی روشنی میں نوازشریف سر کے خطاب کے اہل نہیں رہے۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیرسر کا خطاب پاکستانی آئین کےآرٹیکل دو اے اور دو سو انچاس کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ نواز شریف سر کے خطاب کے اہل نہیں ہیں اور عدالت نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے احکامات جاری کرے۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: