Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / لبنانی وزیراعظم سعد حریری ایک ہفتے کی روپوشی کے بعد منظرعام پر آگئے

لبنانی وزیراعظم سعد حریری ایک ہفتے کی روپوشی کے بعد منظرعام پر آگئے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ہفتے تک غائب رہنے کے بعد لبنانی وزیراعظم منظرعام پر آگئے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لینے کا بھی عندیہ دے دیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ وہ سعودیہ عرب میں مکمل آزاد ہیں اور بہت جلد لبنان واپس چلے جائیں گے، اب تک اس وجہ سے خاموش تھا تاکہ لوگ استعفے کے بعد کی صورت حال کو سمجھ سکیں۔

سعد الحریری نے اپنا استعفیٰ واپس لینے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگراستعفیٰ واپس لے لوں تو حزب اللہ عدم مداخلت کی پالیسی کااحترام کرے، میرے خلاف غلط پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے میں سعودی عرب میں مکمل آزاد ہوں،اپنے تحفظ کےلئے مستعفی ہوا بہت جلد لبنان واپس چلا جاؤں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان کے صدرمشیل عون نے سعودی عرب پرالزام عائد کیا تھا کہ سعد الحریری کو ریاض  میں یرغمال بنایا گیا ہے جبکہ لبنانی وزیراعظم نے اپنا استعفیٰ بھی سعودی عرب کے دباؤ میں آکر دیا ہے، صدر نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سعد الحریری کے حوالے سے آگاہ کرے۔ انہوں نے استعفیٰ منظور کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔

About Admin

Check Also

ایران کےساتھ اقتصادی چینل کھلے رکھے جانے کی کوششیں جاری ہے،فیڈریکا موگرینی

تہران (فارن ڈیسک )یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینینے ایران کےساتھ اقتصادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: