Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / عمران ڈرتے ہیں وقت پرالیکشن ہوئےتو وہ ہارجائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران ڈرتے ہیں وقت پرالیکشن ہوئےتو وہ ہارجائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ ناکام لیگ ہی رہی ہے اور اب آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کوموقع ملے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمارے نظریاتی اختلافات ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کو ہرصورت جاری رہنا چاہیے، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں اور انتخابات بھی وقت پر ہی ہونے چاہئے لیکن پتہ نہیں عمران خان کو قبل ازوقت انتخابات کی کیوں جلدی ہے، شاید وہ ڈرتے ہیں کہ وقت پر الیکشن ہوئے تو وہ ہار جائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ ناکام لیگ ہی رہی ہے ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مردم شماری اور خانہ شماری بھی متنازع بن گئی، نئی مردم شماری میں 60 لاکھ لوگوں کو شمار ہی نہیں کیا گیا وزیراعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے بھی لکھے لیکن کوئی جواب نہیں آیا ہمارا مطالبہ ہے کہ مردم شماری کے حوالے سے ہمارے تحفظات دور کئے جائیں۔

چئیرمین پی پی نے کہا کہ کچھ لوگ پیپلزپارٹی کو روکنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوسکتا، پی ایس پی، ایم کیوایم اور مشرف جو بھی کرلیں 2018 کے عام انتخابات میں ہمیں جیت سے کوئی دور نہیں کرسکتا۔ مشرف پر غداری اور قتل کے مقدمے ہیں اور وہ عدالتوں سے مفرور قرار دیئے گئے ہیں وہ پہلے اپنے کیسز کا دفاع کریں اور عدالتوں میں پیش ہوں۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: