Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / عراق ایران سرحد پر7.3 شدت کا زلزلہ، 135 افراد ہلاک

عراق ایران سرحد پر7.3 شدت کا زلزلہ، 135 افراد ہلاک

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے سبب 135 افراد ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز یونائیٹڈ اسٹیٹس جیالوجیکل سروے ( یو ایس جی ایس) کے مطابق اتوار کی رات ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے ہیں، زلزلے کا مرکز عراق کے شہر ہلبجاہ کے قریب 33 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اسے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکے عراقی شہر اربیل میں بھی محسوس کیے گئے جہاں ایک رہائشی محمد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عمارت بہت تیزی سے ہلی اور اس کے بعد وہ 19 منزلہ مکان سے نیچے اتر آئے ہیں۔ انہوں نے اپنی بلڈنگ کی تصویر بھی ٹویٹ کی ہے جب کہ عراق میں زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب ایران کے سرکاری ٹی وی نے بھی زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عراق کی سرحد سے متصل کئی صوبوں میں زلزلہ آیا ہے جس کے باعث 8 دیہات تباہ ہوگئے جن میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی امداد کے لیے ریسکیو ٹیموں کو بھجوادیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق زلزلے سے کچے گارے کے بنے ہوئے مکانات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ایران کے علاقے قصر شیریں میں 129 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دیگر علاقوں سے مزید ہلاکتوں کی بھی اطلاعات آسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ یوایس جی ایس نے اس زلزلے کی تباہی کے لحاظ سے اورنج الرٹ جاری کیا ہے جو نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

About Admin

Check Also

robert mugabe

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے پارٹی سربراہی سے برطرف

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کی حکمراں جماعت نے ملک کے صدر رابرٹ موگابے کو پارٹی کی سربراہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: