Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / عدالت نے 55 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا

عدالت نے 55 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپیشل ڈیوٹی پرتعینات جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے 55 بھارتی ماہی گیروں کو 14 روز کے عدالتی ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔

گزشتہ روز تھانہ ڈاکس نے بھارتی ماہی گیروں کو عدالت میں پیش کیا تھا، میری ٹائم سیکیورٹی حکام نے بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود میں غیرقانونی طورپر مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے پکڑ کر تھانہ ڈاکس پولیس کے حوالے کیاتھا، میری ٹائم سیکیورٹی حکام نے ماہی گیروں کی 9 کشتیاں اورجال قبضے میں لے لیے تھے جب کہ پولیس نے ماہی گیروں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔

علاوہ ازیں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرکے مزید 23بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلیوں کا شکار کرنے والے مزید 23بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے4کشتیوں کو قبضے میں لے لیا جب کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے ان بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی کارروائیوں کے دوران 55 بھارتی ماہی گیر گرفتار کرکے 9 لانچیں قبضے میں لی جاچکی ہیں۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: