Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سسرالیوں نے دوسری شادی پر داماد کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھادیا

سسرالیوں نے دوسری شادی پر داماد کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھادیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)غازی آباد میں سسرالیوں نے دوسری شادی پر داماد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے غازی آباد میں دوسری شادی کے معاملے پر سسرالیوں نے داماد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ غازی آباد کے رہائشی  دلاور کی 3 ماہ قبل نسرین بی بی سے شادی ہوئی تھی لیکن دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر دلاور دوسری شادی کرنے جارہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کے معاملے پر خاتون نسرین بی بی کے بھائیوں نے مذاکرات کے بہانے دلاور کو گھر بلایا اورنجی اسکول میں یرغمال بنائے رکھا۔ دلاور کے سالوں نے اس کو کرسی پر باندھ کر تشدد کیا، آدھا سر مونڈھ دیا اور دوران تشدد دلاور کی آدھی مونچھ اور بھویں بھی کاٹ دیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے تشدد کے بعد دلاور کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھایا اور گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر محلے کا چکر لگواتے رہے۔ پولیس نے  متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاہے، مقدمے میں حبس بےجا، تشدد اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: