Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سابق سینیٹر یاسمین شاہ کی ڈگری جعلی قرار

سابق سینیٹر یاسمین شاہ کی ڈگری جعلی قرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سابق سینیٹر یاسمین شاہ کی بی اے کی ڈگری جعلی قراردے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے جعلی ڈگری کو جواز بنا کر سینیٹر یاسمین شاہ کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے سابق سینیٹر یاسیمن شاہ کےخلاف تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ یاسمین شاہ اپنی تعلیمی قابلیت سے متعلق غلط بیانی کرکے 2003 میں سینیٹر منتخب ہوئیں۔

الیکشن کمیشن نے یاسمین شاہ کی 2003 میں بطورسینیٹرمنتخب ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی حکم دیا کہ بطور سینیٹر یاسمین شاہ کو دی گئی تمام مراعات ان سے واپس وصول کی جائیں۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: