Home / اہم ترین / خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں لارجر بینچ چیلنج کردیا

خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں لارجر بینچ چیلنج کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کی تشکیل چیلنج کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کی تشکیل چیلنج کردی۔ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے عدالت سے تمام حقائق چھپائے، جب کہ لارجر بینچ کی تشکیل سے مجھے اپیل کے حق سے محروم کردیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ درخواست گزار اس سے قبل میری نااہلی کے لئے سپریم کورٹ تک تمام فورم استعمال کرچکا ہے۔ 18 ستمبر کو عدالت نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی آبزرویشن دی تھی اور 26 ستمبر کو عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے وزیرخارجہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عثمان ڈار نے اپنی درخواست میں خواجہ آصف پر اپنے اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے ان کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں کہا کہ اقامہ چھپانے پر خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے۔

About Admin

Check Also

خود مختاری کے دفاع کیلیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: