Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / بیرون ملک اثاثوں کی واپسی؛ نواز شریف، عمران اور آصف زرداری سے جواب طلب

بیرون ملک اثاثوں کی واپسی؛ نواز شریف، عمران اور آصف زرداری سے جواب طلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائی کورٹ نے بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف، پی ٹی آئی چیرمین عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں سے 7 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف، پی ٹی آئی چیرمین عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنارکھے ہیں، درخواست پر کئی سیاست دانوں نے جواب داخل کروا دیے ہیں تاہم بیشتر نے نہیں کروائے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سیاستدانوں کے اثاثے واپس پاکستان لانے کا حکم دے، عدالت نے تمام سیاستدانوں کو 7 دسمبر تک جواب داخل کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

About Admin

Check Also

راؤ انوار سمیت 14 افراد کے نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل

کراچی: ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ نقیب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: