Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / بھارت میں استعمال شدہ پلاسٹک سے سڑکیں بنائی جانے لگیں

بھارت میں استعمال شدہ پلاسٹک سے سڑکیں بنائی جانے لگیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں پلاسٹک کے استعمال سے ہزاروں کلومیٹر پلاسٹک کی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔

ورلڈاکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ضائع شدہ پلاسٹک کی چیزوں کو ری سائیکل کرکے سڑکوں کی تعمیر کےلیے قابل استعمال بنایا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی بھارت میں ہی ایجاد کی گئی ہے اور اس تکنیک کے ذریعے باریک پلاسٹک کو تارکول کی طرح  گرم ٹھوس مادے میں شامل کیا جاتا ہے اور پھر اسے پتھروں پر ڈال دیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں 33 ہزار 500 کلومیٹر کے لگ بھگ طویل سڑکیں پلاسٹک کے استعمال سے بنائی گئی ہیں جب کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ کلومیٹر سڑکیں پلاسٹک کے استعمال سے بنائی گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹافیوں کے ریپر سے لے کرپلاسٹک کی بوتلوں تک کے استعمال شدہ پلاسٹک کو 170 ڈگری تک گرم کرکے پگھلایا جاتا ہے اور اسے تارکول کے طور پر روڈ کی تعمیر میں استعمال کیا جاتا ہے۔

پلاسٹک کے استعمال سے تیار کردہ سڑکیں پائیدار اور دیرپا ہوتی ہیں جو شدید گرم موسم اور سیلابی صورتحال میں بھی خراب نہیں ہوتیں۔ دوسری جانب سڑکوں پرتارکول کی نسبت پلاسٹک سے گڑھے پڑنے کی شرح بھی بہت کم ہے۔

About Admin

Check Also

گیم اینڈ واچ کا فل اسکرین ورژن مقبول ہوگیا

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) 1980 کی ابتدا میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں گیم اینڈ واچ بہت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: