Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض ایم این اے علی رضا عابدی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفٰی دے دیا

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رہنما علی رضا عابدی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفٰی دے دیا ہے۔ علی رضا عابدی نے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوادیا ہے جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

علی رضا عابدی کراچی کے حلقہ این اے 251 سے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ گزشتہ روز فاروق ستار کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی سے اتحاد کے بعد علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 کی نشست سے استعفیٰ  دینے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی سے سیاسی اتحاد کا اعلان کیا تھا تاہم اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنما ناراض تھے جب کہ اتحاد اگلے روز ہی ٹوٹ گیا تھا۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: