Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / خواتین کارنر / دوران پرواز خاتون نے شوہر کی ٹھکائی کردی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

دوران پرواز خاتون نے شوہر کی ٹھکائی کردی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

چنائی(نیٹ نیوز)دوران پرواز خاتون نے شوہر کی بے وفائی کا بھید کھلنے پر جہاز میں ہی اس کی خوب دھنائی کردی اور بات اس قدر بڑھ گئی کہ طیارے کو ہنگامی طور پر اتارنا پڑا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ سے انڈونیشیا کے جزیرے بالی جانیوالی قطر ائرویز کی پرواز کو مسافر میاں بیوی کے جھگڑے کے باعث بھارت کے شہر چنائی میں اتار لیا گیا۔طیارے میں ایرانی خاندان سوار تھا۔ دوران سفر خاتون نے نیند میں ڈوبے شوہر کی انگلی موبائل فون پر رکھ کر اس کا لاک کھول لیا۔ تاہم خاتون بے وفا شوہر کے پیغامات پڑھ کر آگ بگولہ ہوگئی اور سوتے ہوئے شوہر کو اٹھا کر جہاز کے عملے اور سیکڑوں مسافروں کے سامنے ہی اس کی درگت بناڈالی۔کچھ مسافروں نے خاتون کو سمجھانے بجھانے اور غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی بھی شامت آگئی ۔ ایرانی خاتون نے بیچ بچاؤ کرانے والے مسافروں کو بھی مکے جڑ دیے۔طیارے میں اس قدر ہنگامہ مچا کہ پرواز کو چنائی میں ہنگامی طور پر اتارنا پڑا اور خاتون، شوہر اور ان کے ایک بچے کو وہیں چھوڑ کر طیارہ بالی روانہ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی خاتون دوران پرواز شراب نوشی کررہی تھی اور نشے میں دھت تھی۔

About Admin

Check Also

کیا آپ لپ اسٹک کے یہ طبی فائدے جانتے ہیں؟

خواتین اور میک ایک دوسرے کےلیے بالکل ایسے ہی لازم و ملزوم ہیں جیسے کسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: