Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 19 پیسے تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 19 پیسے تک اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول  کی نئی قیمت 75 روپے 99 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔  مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 53 روپے19 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 84 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے  جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 49 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا ہے۔

واضح رہے اوگرا نے گزشتہ روز حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی جس میں  15 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: