Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / جہانیاں میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

جہانیاں میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

جہانیاں(مانیٹرنگ ڈیسک)نواحی گاؤں 148 دس آر میں زہریلا کھانا کھانے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جہانیاں میں نواحی گاؤں 148 دس آر میں زہریلا کھانا کھانے سے 4 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔ متاثرہ افراد کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ڈی ایس پی سرکل کا کہنا ہے کہ متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفتیش کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: