Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / کروڑوں روپے کے سونے کی اسمگلنگ بے نقاب

کروڑوں روپے کے سونے کی اسمگلنگ بے نقاب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے 20کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 45.955 کلوگرام سونے کی منظم اسمگلنگ کوبے نقاب کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع نے ’’نجی ٹی وی‘‘ کو بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جینس کراچی ثمینہ تسنیم زہرہ کی ہدایت پر کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ ریسرچ اینڈاینالائسز میں افسران نے سال 2013 میں درآمد ہونے والے سونے کے کنسائمنٹس کے تمام ڈیٹاکی تفصیلی جانچ پڑتال کی تو اس بات کا انکشاف ہواکہ میسرزخرم انٹرپرائزز کی جانب سے اپریل تا جولائی 2013 کے دوران ملک میں 20کروڑ49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 45.955 کلوگرام خالص سونے کے6 کنسائمنٹس درآمدکیے گئے جن کی انٹرسٹ منٹ اسکیم کے تحت ایئرفریٹ یونٹ کراچی سے کلیئرنس کرائی گئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ اسکیم کے تحت درآمد ہونے والے خالص سونے کی مختلف اقسام زیورات میں ویلیو ایڈیشن کرکے دوبارہ تیار زیورات کی صورت میں برآمد ضروری ہے لیکن اس کے برعکس مذکورہ درآمدکنندہ نے ملک میں 45.955 کلوگرام خالص سونا اسکیم کے تحت درآمد تو کیا لیکن اس سونے کی ویلیوایڈیشن کرکے تیارزیورات برآمدکرنے سے گریز کرتے ہوئے اسے

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

%d bloggers like this: