Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص منجمد کر دیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اورحسن نواز کے اثاثے منجمد کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی جس میں حسین اورحسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں شیئرز کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ عدالت نے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کو حسین اور حسن نواز کے شیئرز منجمد کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت14نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے حسن اور حسین نواز کی جائیداد قرق کرنے کا عمل بھی شروع کردیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف کے صاحبزادوں کو اشتہاری قرار دینے کے بعد ان کے کیس الگ کر دیے تھے۔

About Admin

Check Also

supremecourt

العزیزیہ وفلیگ شپ ریفرنسزکی منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے نوازشریف کے خلاف زیرسماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: