Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، اعتزازاحسن

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، اعتزازاحسن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنا دوہرا معیار ہے۔

لاہور میں میڈیا سے با ت کرتے ہوئے سینیٹراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب محنتی اور قانون جاننے والے شخص ہیں ان  کے لئے سب سے بڑا امتحان مساوی احتساب ہے، وہ بلاامتیاز احتساب کراکر خود کو ثابت کریں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مقدمات میں میرٹ ہی نہیں سلوک بھی دیکھنا چاہئے، نیب سندھ اور پنجاب میں الگ الگ طرح سے کارروائیاں کررہی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کو رینجرز کی حراست میں بھی دیا گیا جب کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں بھی نہیں ڈالا گیا یہ دوہرا معیارہے، نوازشریف جب بھی وطن واپس آئیں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: