Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نئی حلقہ بندیوں کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا

نئی حلقہ بندیوں کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں پر غور کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں ہوگا۔

پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس حکومت کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جس میں قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں پر غور کیا جائیگا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر قانون زاہد حامد کو معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلانے کا مشورہ دیا تھا۔ اجلاس میں 2017ء کی مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں نئی حلقہ بندیوں پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے بل قومی اسمبلی کو بھجوانے کی منظوری دے دی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق 2017ء  کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے تناظر میں آئندہ عام انتخابات 2018ء کے حوالے سے نئی حلقہ بندیاں کرانا ازحد ضروری ہے کیونکہ ایک طویل عرصے بعد ہونے والی مردم شماری سے آبادی کے نتائج حد درجہ بدل چکے ہیں۔

اس وقت قومی اسمبلی 342 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں سے 272 نشستوں پر اراکین براہ راست انتخاب کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں مذہبی اقلیتوں کے لیے 10 اور خواتین کے لیے 60 نشستیں بھی مخصوص ہیں، جنہیں 5 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے والی جماعتوں کے درمیان نمائندگی کے تناسب سے تقسیم کیا جاتا ہے۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: