Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / جوہری توانائی کو پرامن مقاصد کے استعمال پر یقین رکھتے ہیں، سیکریٹری خارجہ

جوہری توانائی کو پرامن مقاصد کے استعمال پر یقین رکھتے ہیں، سیکریٹری خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہونے کی حیثیت سے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور نیوکلئرانرجی کو پرامن مقاصد کے استعمال پر یقین رکھتا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی برادری اور اداروں کے ساتھ مل کر جوہری عدم پھیلاؤ کے خلاف اور نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام حفاظتی انتطامات کئے پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جو ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور نیوکلئرانرجی کو پرامن مقاصد کے استعمال پر یقین رکھتا ہے۔

سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام نیشنل کمانڈ اینڈ اتھارٹی کے تحت محفوظ ہے اور اس پر ہمیں فخر ہے ہماری  اسمگلنگ، ترسیل اورہر قسم کے امور پر کڑی نظر ہے، پاکستان کا اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن اپنا کردار احسن انداز سے نبھا رہا ہے۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: