Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بھارت امریکی ڈرونز لے کر بھی ہمارا گھیراؤ نہیں کرسکتا، چین کا چیلنج

بھارت امریکی ڈرونز لے کر بھی ہمارا گھیراؤ نہیں کرسکتا، چین کا چیلنج

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا سے مسلح ڈرونز اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کرکے بھی چین کا گھیراؤ نہیں کرسکتا۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چین کے سفیر چوئی تیان کائی نے خطے میں بننے والے مخصوص ممالک کے ٹولے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک اب چین کا گھیراؤ نہیں کرسکتا۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے حال ہی میں بھارت کا دورہ کرکے اسے مسلح ڈرونز سمیت جدید دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے اعلان کیا ہے جب کہ جاپان نے بھی اسٹریٹجک مذاکرات کی تجویز دی ہے جس میں بھارت اور آسٹریلیا شامل ہوں گے۔ اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی سفیر چوئی تیان کائی نے کہا کہ جس مقصد کے لیے جدید ہتھیار دیے جارہے ہیں وہ مقصد حاصل نہیں ہوسکے گا۔

چوئی تیانکائی نے کہا کہ کوئی بھی ملک اب چین کا راستہ نہیں روک سکتا، چین خطے کے امن و استحکام کے لیے علاقائی ممالک سے تعاون کے لیے تیار ہے۔ کئی سال سے چین اور بھارت کے تعلقات کافی تسلسل کے ساتھ فروغ پارہے ہیں اور محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔

واضح رہے کہ مغربی تجزیہ کاروں نے بھارت کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کو چین کا گھیراؤ کرنے کی پالیسی قرار دیا ہے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کے خلاف ایک اور سرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے :بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: