Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی ہے جس میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے دفاعی حکام کے دورے اور تعاون بڑھایا جائے گا ۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے خطے میں استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی ۔ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیا ن تعلقات بہتر کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: