Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مسعود اظہر کے خلاف بھارتی قرارداد کو دوبارہ ویٹو کردیں گے، چین

مسعود اظہر کے خلاف بھارتی قرارداد کو دوبارہ ویٹو کردیں گے، چین

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین سلامتی کونسل میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی کوشش کو دوبارہ ناکام بنادے گا۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کا مسعود اظہار پر پابندی لگانے کے معاملے پر اختلاف ہے۔ بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا شن ینگ نے مسعود اظہر پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ فی الوقت سلامتی کونسل کے ارکان کا اس معاملے پر اختلاف ہے اور چین نے مزید غور و خوض کرنے کے لیے تکنیکی طور پر اس معاملے کو روکا ہے۔

واضح رہے کہ چین نے اگست میں سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی بھارتی قرارداد تکنیکی بنیادوں پر روک تھی جس کی مدت میں اس جمعرات کو ختم ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ عسکری تنظیم جیش محمد پر پاکستان میں پابندی عائد ہے۔

About Admin

Check Also

قطر کی ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی پیشکش

نیویارک :قطرنے پاکستان کے ایک لاکھ ہنرمند افراد کو ملازمتیں دینے کی پیشکش کردی۔اقوام متحدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: