Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / لندن میں مسلم لیگ(ن) کے بڑوں کا اہم اجلاس آج ہوگا

لندن میں مسلم لیگ(ن) کے بڑوں کا اہم اجلاس آج ہوگا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کا دارالحکومت ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا اور وزیراعظم سمیت حکمراں جماعت کی اعلیٰ شخصیات وہاں موجود ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پاکستان کی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے جارہے ہیں۔ سابق وزیر نواز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ خواجہ آصف لندن پہنچ گئے ہیں جب کہ مزید وفاقی وزرا کی آمد بھی متوقع ہے۔ آج وسطی لندن میں نواز شریف کے صاحب زادے حسن نواز کے دفتر میں ن لیگ کا اہم اجلاس ہوگا اور حکمراں قیادت سر جوڑ کر بیٹھے گی۔

اجلاس میں نواز شریف کی احتساب عدالتوں میں پیشی اور (ن)لیگ میں پڑنے والی دراڑوں پر گفتگو ہو گی جب کہ مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

نواز شریف  رات گئے جدہ سے لندن پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کے بجائے اقاما پر ایک وزیر اعظم کو نکال دیا جائے تو ملک میں کس طرح استحکام اور خوش حالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ اسپتال میں زیرعلاج تھیں ، انشا اللہ جلد وطن واپس آؤں گا، اس حوالے سے افواہوں پر کان نہ دھرا جائے۔

یاد رہے کہ نیب ریفرنس میں گزشتہ سماعت میں پیش نہ ہونے پر نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں اور عدالت نے انہیں 3 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف 5 اکتوبر کو لندن گئے تھے اور انہیں 23 اکتوبر کو واپس آنا تھا لیکن ان کی واپسی کا شیڈول چار بار تبدیل ہوا اور پہلے وہ لندن سے سعودی عرب چلے گئے جس کے بعد آج دوبارہ لندن پہنچ گئے۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: