Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صحت / سردرد سے فوری نجات پانے کا طریقہ

سردرد سے فوری نجات پانے کا طریقہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سرد درد گو اگر عالمی مسئلہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، دنیا بھر کے لوگوں کی اکثریت سر درد میں مبتلا ہے۔ سرمیں درد ہونے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کام کا دباؤ، پریشانی اور ذہنی ٹینشن وغیرہ۔

سردرد کا شکار صرف مرد حضرات ہی نہیں ہوتے بلکہ خواتین اور بعض اوقات کم عمر نوجوان بھی سرد میں درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ بیماری اتنی عام ہوگئی ہے کہ لوگ اس کا علاج کروانے کے لیے اب ڈاکٹرز کے پاس جانے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کرتے بلکہ بنا ڈاکٹری نسخے کے کسی بھی میڈیکل کی دکان سے دوائیاں خرید کر کھالیتے ہیں۔ یہ دوائیاں وقتی طورپرتو اثر کرتی ہیں لیکن جیسے ہی ان کااثر ختم ہوتا ہے درد دوبارہ شروع ہوجاتا ہے۔  تاہم سردرد سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑانا ممکن ہے اور اس کے لیے ڈاکٹرز کے پاس جانے یا کڑوی دوائیاں استعمال کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہےبلکہ جسم کے کچھ حصوں پر مساج کرنے سے صرف 5 منٹ میں سر درد سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

آنکھوں کے درمیان مساج کریں:

سر درد کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں کسی کو آدھے سر کادرد ہوتا ہے تو کسی کو آنکھوں کے اوپری حصے میں درد کی شکایت ہوتی ہے۔ لہٰذا وہ افراد جو اپنی آنکھوں میں یا اس کے ارد گرد درد محسوس کریں تو دونوں بھنوؤں کے درمیانی حصے پر 60 سیکنڈ تک دائرے کی شکل میں  مساج کریں اس طریقے پر عمل کرکے سر درد میں فوری آرام آتا ہے۔

سر کے پچھلے حصے کو دبائیں:

مائیگرین یعنی آدھے سر کے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے سر کے پچھلے حصے میں دو گڑھے محسوس ہوں گے، اس پر انگوٹھوں کی مدد سے دباؤ ڈالیں اور تقریباً 5 منٹ تک اسی حالت میں رہیں اب یہاں پر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔

ہاتھ کے پچھلے حصے پر انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان مساج کریں:

یہ مقام ہاتھ کے پیچھے کی جانب انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان واقع ہوتا ہے، اس پر مساج کرنے سے کمر، دانتوں، جبڑوں اور آدھے سر کے درد میں افاقہ حاصل ہوتا ہے،ا س کے علاوہ یہ تناؤ کےسبب گردن کے اکڑے ہوئے پٹھوں کو آرام پہنچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

گردن کے پچھلے حصے پر مساج کریں:

گردن کے پچھلے حصے پر جہاں سے کھوپڑی شروع ہوتی ہےاس کے تھوڑا اوپر کی جانب ہلکے ہاتھ سے مساج کریں یہ طریقہ مائیگرین یعنی آدھے سر کے درد میں آرام دلاتا ہے۔

About Admin

Check Also

آنتوں کے جراثیم بجلی بھی بناتے ہیں!

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ آنتوں اور نظامِ ہاضمہ میں پائے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: