Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / سرحدی کشیدگی ، پاک بھارت تجارتی حجم میں 20 فیصد کمی

سرحدی کشیدگی ، پاک بھارت تجارتی حجم میں 20 فیصد کمی

کراچی (بیورورپورٹ)پاک بھارت سرحدی کشیدگی میں اضافے کے باعث دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 20 فیصد کم ہوگیا ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی تجارت کو بری طرح متاثر کر رہی ہے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران دونوں مالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 20 فیصد گھٹ گیا ۔ جولائی سے ستمبر 2017 کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان 34 کروڑ ڈالر کی تجارت ہوئی جبکہ گذشتہ سال کے انہیں تین ماہ کے دوران باہمی تجارت کا حجم 41 کروڑ ڈالر تھا ۔ ماہرین کے مطابق کشیدہ حالات کے باعث دونوں ممالک دبئی کے راستے مختلف اشیا کی خرید و فروخت کر رہے ہیں جس سے زیادہ زرمبادلہ خرچ ہو رہا ہے ۔ اگر حالات بہتر ہوجائیں تو دونوں ممالک کو براہ راست فائدہ ہوگا ۔

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: