Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / دنیا کے پہلے ’’5 جی‘‘ اسمارٹ فون کی تصویر لیک

دنیا کے پہلے ’’5 جی‘‘ اسمارٹ فون کی تصویر لیک

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی ٹیلی کام کمپنی کے ایک ملازم نے ممکنہ طور پر دنیا کے پہلے ’’5 جی‘‘ اسمارٹ فون کی تصویر لیک کردی۔

پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کا اعلان ہوتے ہی صارفین کو اس کے حصول کا شدت سے انتظار ہے اور آج کل یہ بحث چھڑی ہے کہ کب انٹرنیٹ کی تیز ترین سروس دستیاب ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2019 میں 5جی کی کچھ خصوصیات مرحلہ وار منظر عام پر آنا شروع ہوجائیں گی اور 2020 تک 5جی اسمارٹ فونز مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موبائل فونز اور ٹیلی کمیونی کیشن  کے حوالے معروف امریکی کمپنی ’’کوالکوم‘‘ کے ہینا نامی ایک  ملازم نے ٹوئٹر پر 5 جی ٹیکنالوجی والے اسمارٹ فون کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ دنیا کا پہلا 5 جی اسمارٹ فون میرے ہاتھ میں ہے۔

About Admin

Check Also

دنیا کا سب سے قدیم ’’جانور‘‘ دریافت

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی ماہرین نے دنیا کے قدیم ترین کثیر خلوی (ملٹی سیلولر) جاندار کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: