Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بھارتی طیارہ ہائی جیک کرکے آزاد کشمیر لے جانے کی دھمکی

بھارتی طیارہ ہائی جیک کرکے آزاد کشمیر لے جانے کی دھمکی

احمد آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں دوران پرواز ہائی جیکنگ کی دھمکی ملنے پر طیارے کو ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے نئی دہلی جانے والی مسافر پرواز کے عملے میں اس وقت خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جب طیارے کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی ملی۔ عملے کو طیارے کے بیت الخلا سے خط ملا جس میں کہا گیا تھا کہ جہاز میں 12 ہائی جیکرز اور بم موجود ہے، طیارے کا رخ فوراً آزاد کشمیر کی طرف موڑا جائے ورنہ جہاز کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

پائلٹ نے طیارے کا رخ فوری طور پر موڑ کر اسے قریب ترین شہر احمد آباد کے ہوائی اڈے پر اتار لیا۔ جہاز میں 122 مسافر اور عملے کے 7 اہلکار سوار تھے اور لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کی تلاشی لی گئی۔ پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل ائرپورٹ حکام کو جہاز میں بم کی موجودگی کے خطرے سے خبردار کردیا تھا۔

بھارتی سول ایشن حکام نے بتایا کہ افواہ پھیلانے میں ملوث شخص کی شناخت ہوگئی ہے جس کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈال کر ہوائی سفر کرنے پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

About Admin

Check Also

امریکا نے چین کو اسلحہ بیچنے والی33 روسی ادارے اور شخصیات بلیک لسٹ کر دیں

واشنگٹن(فارن ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے ناپسندیدہ اورگھٹیا سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں روس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: