Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تصدیق کرائے، نعیم الحق

الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تصدیق کرائے، نعیم الحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن دیگرسیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کرے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کےباہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے جس پر ن لیگ کے اپنے آڈیٹرز نے اعتراضات کیے ہیں، تاثر ابھر رہا ہے کہ صرف تحریک انصاف کے فنڈز اور اکاؤنٹس دیکھے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن دیگرسیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس بھی چیک کرائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے تمام سوالوں کے جوابات جمع کرادیئے ہیں،2010 سے2017 تک کےتمام فارن فنڈنگ کی فائلیں بھی الیکشن کمیشن کوفراہم کی جاچکی ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں بھی پارٹی فنڈنگ کیس میں جوابات جمع کرادیے ہیں۔

اپوزیشن پرتنقید کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں ہم نےپیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خلاف درخواست دائر کی ہے، عوام کو سیاسی جماعتوں کے فنڈز اور ان کی تفصیلات کا مکمل علم ہونا چاہئے، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچے تاہم الیکشن کمیشن انصاف کرتا ہوا نظر آنا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ابھی تک پوری کوشش کر رہی ہے کہ الیکشن کمیشن،سپریم کورٹ یہ کسی بھی فورم پرتحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف کچھ بھی ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائے لیکن ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے تمام اثاثے عوام کے سامنے ہیں۔

About Admin

Check Also

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: