Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پٹرولیم نرخ بڑھنے کا امکان

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پٹرولیم نرخ بڑھنے کا امکان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے سبب اس بات کا امکان ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں2  روپے فی لیٹر کا اضافہ کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران برطانوی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 24 سینٹس کے اضافے سے 60ڈالر 44سینٹس فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 43 سینٹس اضافے سے 53 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

About Admin

Check Also

dollars

بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد 3 ہزار ڈالر کرنے پر غور

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: