Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / افغان نائب گورنر کی بازیابی کیلیے اقدامات کررہے ہیں، شاہ فرمان

افغان نائب گورنر کی بازیابی کیلیے اقدامات کررہے ہیں، شاہ فرمان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختون خوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ لاپتہ افغان نائب گورنر کی بازیابی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

پشاور میں خیبرپختون خوا کرکٹ لیگ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ کے نائب گورنر محمد نبی احمدی کی بازیابی کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں اور معلوم کیا جارہا ہے کہ اغواء کے بعد انھیں کہاں منتقل کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ فرمان نے سری لنکا کی ٹیم کو پشاور آمد کی بھی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کو مکمل سیکورٹی دیں گے اور پشاور میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اگر جرمن سفیر بغیر سیکورٹی کے پشاور میں گھوم سکتا ہے تو میچ بھی ہوسکتا ہے۔

ادھر افغان قونصل جنرل محمد معین نے کہا ہے کہ نائب گورنر نبی احمدی کی بازیابی کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں تاہم تاحال کوئی معلومات نہیں ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاپتہ گورنر کے اہل خانہ بھی پشاور پہنچ گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ملک میں عالمی کرکٹ کے ساتھ ساتھ پشاور میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی رونقیں بھی دوبارہ لوٹ آئیں۔ شہر میں خیبرپختون خوا کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونے پر کھلاڑیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: