Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نواز شریف گیا اب شہباز شریف کی باری ہے، عمران خان

نواز شریف گیا اب شہباز شریف کی باری ہے، عمران خان

میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 21 سالہ جدوجہد میں بڑی مایوسیوں کا سامنا بھی کیا۔

میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں حکومت میں آکر پولیس کو ٹھیک کردیا جس کے نتیجے میں  70 فیصد جرائم کم ہوگئے، اب موقع ملا تو پنجاب پولیس کو بھی ٹھیک کرکے دکھاؤں گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو ٹھیک کرنے کی بجائے اربوں روپے خرچ کرکے وردی بدلی اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو ڈاکیہ بنادیا، شہباز شریف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، شکر ہے ایک بھائی تو گیا اب دوسرا جانے والا ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر نیب اور ایف بی آئی کو ٹھیک کروں گا، مجھے نہیں معلوم کہ آصف زر د اری نے کبھی کوئی ٹیکس دیا، شریف خاندان نیب میں جاتے ہوئے ایسے ہاتھ ہلاتا ہے جیسے کشمیر فتح کیا ہو، نواز شریف نے 300 ارب روپے چوری کرکے ملک سے باہر لے گیا، پاکستان میں چھوٹے چوروں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے اور بڑا چور پروٹوکول میں آتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 21 سالہ جدوجہد کی، اس دوران بڑی مایوسیاں بھی ملیں اور برا وقت بھی آیا، بہت سے اپنے ساتھیوں نے بھی مایوس کیا، لیکن میانوالی کے عوام نے کبھی مایوس نہیں کیا، 2002 میں میانوالی میں الیکشن لڑنے آیا تو لوگوں نے مذاق اڑایا اور کہا کہ ضمانت ضبط ہوجائے گی، 2002 کا الیکشن نہ جیتتا تو شاید آج اس مقام پر نہ کھڑا ہوتا، جب جدوجہد شروع کی تو کوئی سیاست دان میرا ساتھ دینے کو تیار نہیں تھا، لیکن میانوالی کے بچوں نے میرا ساتھ دیا اور آج اللہ کے فضل سے پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

About Admin

Check Also

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: