Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / مقدمے دباؤ میں لانے کا حربہ ہیں، مریم نواز

مقدمے دباؤ میں لانے کا حربہ ہیں، مریم نواز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کا کہنا ہے کہ مقدمے سیاسی بنیادوں پرقائم کیے گئے ہیں جو انتقامی کارروائیوں اور دباؤ میں لانےکا حربہ ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نوازنے امریکی اخبارکوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خاندان کا فیصلہ تھا کہ میں پارٹی سنبھالوں، جیلیں، نااہلی، نظربندیاں،عدالتی مقدمات سب دیکھ لیے، میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، ستمبرکے ضمنی انتخابات میں فتح دلیل ہے کہ لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے جب کہ شریف خاندان کے خلاف دائرکیے گئے مقدمے سیاسی بنیادوں پرقائم کیے گئے ہیں جوانتقامی کارروائیوں اوردباؤمیں لانے کا حربہ ہیں۔

مریم نواز نے شہباز شریف کووزارت عظمیٰ ملنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ شہبازشریف سب سے زیادہ اہلیت کےحامل ہیں، وہ میرےہیروہیں، میں اپنی زندگی سے بڑھ کراپنے چچا کوچاہتی ہوں۔ خاندان میں اختلافات کی خبروں پر مریم کا کہنا تھا کہ پارٹی یاخاندان میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں، شریف فیملی خاندانی اقدارپربہت فخرمحسوس کرتی ہے۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ قریبی افراد کہتے ہیں سیاست میں میرا اہم کردارہے، معلوم نہیں کل مقدرمیں کیا ہولیکن مجھےعوام میں جانا ہے، سب سے پہلے میرے دادا نےمجھے خاندانی امورمیں اہم مقام دیا، دادا کے بعد والد نے بھی میری سیاسی قابلیت کوسراہا، میری چند اہم صلاحیتوں میں سے ایک یہ ہے کہ مشورے اورتنقید اپنے والد تک پہنچاؤں، اچھی قسمت تھی کہ چھوٹی عمرمیں شادی ہوئی، تمام وقت بچوں کی پرورش پرصرف کیا تاہم اب میرے پاس اپنے کام کیلیےزیادہ وقت ہے،بچےچھوٹے ہوتے توایسا نہ کرپاتی۔

About Admin

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پرہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5315 موٹرسائیکل سواروں کے چالان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: