Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / مخصوص لابی ملک میں غیر آئینی اقدام چاہتی ہے، وزیر داخلہ

مخصوص لابی ملک میں غیر آئینی اقدام چاہتی ہے، وزیر داخلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کسی بھی معیشت کے لیے استحکام اورامن بہت ضروری ہوتے ہیں۔تاہم ایک مخصوص لابی ملک میں غیر آئینی اقدام چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے قرضے عیاشی کرنے کے لیے نہیں بلکہ ملکی پیداوارکے لیے لیے ہیں، قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے مقابلے میں بہت متوازن ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی معیشت کے لیے استحکام اور امن بہت ضروری ہے۔ ملکی معیشت میں بہتری اور ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے چین سے سی پیک کا معاہدہ کرنے کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے شیخ رشید کی تمام امیدوں کا مرکز مسلم لیگ (ن) ہے۔ مسلم لیگ (ن)پراب کوئی نقب نہیں لگاسکتا۔ رات 8 بجے سے 12 تک ٹی وی شوز پر سازشی لوگ اپنا بیانیہ بناتے ہیں۔ تاہم رات 12بجےکےبعد ملک میں پھر حالات اپنی اصل حالت پر آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ملک میں مخصوص لابی بیانیہ بنارہی ہے، لابی چاہتی ہے کہ ملک میں غیر آئینی اقدام ہوں۔ پاکستان ایک مستحکم  جمہوریت ہے، ہم نے پاکستان میں 5 سالہ مدت کی حرمت کو بحال کیا اور اگلےانتخابات بھی وقت پر ہوں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ناکام افراد حکومت کے خلاف تقریر کرکے مبصر بنتے ہیں۔ ہم نے شیخ رشید کو ننگے پاؤں دوڑتے ہوئے دیکھا ہے۔

احسن اقبال نے سی پیک معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا سی پیک جلد اگلے مرحلے میں داخل ہوجائے گا، ہم نے معیشت میں بہتری اور امن کے لیے چین سے سی پیک کا معاہدہ کرنے کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ کیا۔ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، چینی حکومت کا پاکستان کے ساتھ پیار اور محبت کا رشتہ ہے۔ ہم ملک میں  27 سے 46 ارب ڈالر سرمایاکاری لانے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستان پر امن ملک ہے اور بین الاقوامی معیشت میں تیزی سے ابھررہا ہے۔ آج کے دور میں کوئی کمپنی یا ملک اکیلے کچھ نہیں کرسکتا لہٰذا بہتر سے بہتر خدمات انجام دینے کے لیے تمام ممالک مل جل کر کام کررہے ہیں۔ ا نہوں نے کہا وقت کے ساتھ تبدیلی نہ کرنے والی قومیں پیچھے رہ جاتی ہیں، پاکستانی معیشت مستحکم ہے تاہم تنقید کرنے والے صرف منفی بات کرتے ہیں اگر معیشت کو چلانا ہے توملک میں سیاسی استحکام لازمی ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: