Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پاکستان اور سری لنکا کا میچ قذافی اسٹیڈیم آ کر دیکھوں گا، عامر خان

پاکستان اور سری لنکا کا میچ قذافی اسٹیڈیم آ کر دیکھوں گا، عامر خان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین 29 اکتوبر کو کھیلے جانے والا ٹی ٹوینٹی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آ کر دیکھوں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں مایہ ناز برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں بالخصوص  پاکستانی شائقین کے پسندیدہ کھیل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ میں بھی ان پرلطف نظاروں سے محظوظ ہونے اور پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آکر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا ٹی ٹوینٹی میچ براہ راست دیکھوں گا جب کہ اس موقع پر عامر خان نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

 

About Admin

Check Also

پاک بھارت کرکٹ تنازعہ کمیٹی کے لئے پی سی بی کی قانونی ٹیم کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کی ثالثی کمیٹی پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: