Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جدوجہدِ حق خود ارادیت کو نہیں دباسکتے، پاک فوج

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جدوجہدِ حق خود ارادیت کو نہیں دباسکتے، پاک فوج

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کشمیریوں کو ان کی جدوجہد حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق رواں سال بھارت نے 1140 سے زائد مرتبہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی جدوجہد سے نہیں روک سکتیں۔

 

ترجمان پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جارحیت سے باز رہے ورنہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج کشمیر پر بھارتی قبضے کو 70 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کے خلاف کشمیری عوام دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: