Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / عمران خان معافی مانگنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں، ڈاکٹرعاصم

عمران خان معافی مانگنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں، ڈاکٹرعاصم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان معافی مانگنے کیلیے پیدا ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے مقدمات میں نامزد پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے دو سال تک تفتیش کے بغیر مقدمات کا سامنا کیا اور اندر رہا، نواز شریف کا تعلق کراچی سے نہیں جو مقدمہ کا سامنا کریں، ہم فولاد ہیں جو مقدمات کا سامنا کرسکتے ہیں یہ نواز شریف کے بس کی بات نہیں، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔

ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے اور اسٹیبلشمنٹ معاشی معاملات کو دیکھے۔ صحافی نے سوال کیا کہ یہ پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے کہ ملک کے اموراسٹیبلشمنٹ اپنے ہاتھ میں لے لے جس پرڈاکٹرعاصم نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہورہی ہے اسلیے میں نے اپنی رائے دی ہے۔

عمران خان کے سوال پرڈاکٹرعاصم نے کہا کہ کپتان کا کام ہی معافی مانگنا ہے اوروہ معافی مانگنے کیلیے پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف شفاف اورغیرجانبدارہونا چاہیے جب کہ جن لوگوں کے اکاؤنٹس منجمد ہیں اوران پرکرپشن کے کیسز ہیں وہ ملک کیا چلائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں تاہم اس وقت وہ ضمانت پرہیں۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: