Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / روس کا خوفناک ایٹمی میزائل ’شیطان 2‘ کا تجربہ

روس کا خوفناک ایٹمی میزائل ’شیطان 2‘ کا تجربہ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے نئے ایٹمی بیلسٹک میزائل ’شیطان ٹو‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 12 جوہری ہتھیار ایک ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے تربیتی مشقوں کے دوران اپنے نئے تباہ کن ایٹمی بیلسٹک میزائل شیطان 2 کا تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ ایک ہی حملے میں پورا ملک تباہ کرسکتا ہے۔

اس بین البراعظمی میزائل کو ’آر ایس 28 سرمٹ‘ بھی کہا جاتا ہے اور اس کا وزن 100 ٹن ہے۔ تجربے کے دوران شیطان ٹو نے 5 ہزار 793 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ روسی فوج نے بتایا کہ نیا میزائل اتنا طاقتور ہے کہ 12 نیوکلیئر وار ہیڈز ایک ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی دفاعی صلاحیت کو نقصان پہنچا کر پورے کے پورے ملک کو تباہ کرسکتا ہے.

شیطان ٹو 1945 میں جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے امریکی ایٹم بم سے 2 ہزار گنا زیادہ تباہ کن ہے۔ اس میزائل کا ایٹمی آبدوز کے ذریعے جاپان کے شمال میں شمالی کوریا کے قریب تجربہ کیا گیا۔ برطانوی میڈیا نے دعوی کیا کہ یہ میزائل پورے برطانیہ، یا امریکا کی ریاست ٹیکساس اور فرانس کو ایک ہی حملے میں صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔

About Admin

Check Also

امریکا نے چین کو اسلحہ بیچنے والی33 روسی ادارے اور شخصیات بلیک لسٹ کر دیں

واشنگٹن(فارن ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے ناپسندیدہ اورگھٹیا سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں روس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: