Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / امریکہ پر واضح کردیا ہے ہم نہ ویت نام ہیں ، نہ عراق ، خواجہ آصف

امریکہ پر واضح کردیا ہے ہم نہ ویت نام ہیں ، نہ عراق ، خواجہ آصف

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ خواجہ نے کہا کہ امریکی صدر کی افغانستان اور جنوبی ایشیاءکی پالیسی کے بعد ہمسایہ ممالک کے دوروں کے دوران چین، ترکی ، ایران اور روس نے امریکی صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور پاکستان کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکہ راہنماﺅں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی انتظامیہ پر واضع کیا تھا کہ افغانستان میں ناکامیوں کی ذمہ داری پاکستان پر نہیں ڈالی جاسکتی۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے بھارت کے افغانستان میں کردار پر تشویش کا اظہار کیا جس پر امریکی نائب صدرنے بھارت کے کردار کو صرف معاشی ترقی قرار دیا۔ امریکی نائب صدر نے پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں کے الزامات کو بھی دہرایا جسے پاکستان نے مسترد کیا اور کہا کہ پاکستان کی جانب سے پاک ، افغان بارڈر کی انتظامی امور کو سخت کردیا گیا ہے اور افغانستان میں دھشتگرد گروپس کے خلاف امریکہ کو بھی کاروائی کرنا ہوگی۔ امریکی وزیر دفاع اور سینیٹر جان مکین کی جانب سے دھمکی آمیز لہجہ اپنایا گیا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی سینیٹر نے ویت نام کی مثال دی تو پاکستان نے واضع کردیا کہ پاکستان نہ توویت نام ہے اور نہ ہی افغانستان اورعراق ۔خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ ٹیلر سن نے خود پاکستان سے بات چیت کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر پاکستان نے انکار کردیا۔ بعد ازاں متفقہ طور پر بات چیت کا عمل شروع ک%

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

%d bloggers like this: