Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ڈاکٹر عاصم نے ای سی ایل سے نام خارج کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے پھررجوع کرلیا

ڈاکٹر عاصم نے ای سی ایل سے نام خارج کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے پھررجوع کرلیا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سابق مشیر پٹرولیم و پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، جمعرات کو ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلے بھی عدالت کے حکم پر چیک اپ کیلئے نام ای سی ایل سے نکالا گیا، عدالتی حکم کے مطابق ایک ماہ کے اندر وطن واپس آ گیا تھا، نونومبر کو دوبارہ چیک اپ کیلئے ولنگٹن جانا ہے، نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل ہونے کا سن کر دھچکا لگا، وزارت داخلہ کو دو بار درخواست دی لیکن جواب نہیں ملا، نوازشریف اور اسحاق ڈار کیخلاف زیادہ سنگین نوعیت کے مقدمات چل رہے ہیں، نوازشریف اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیے گئے، مجھے کو پیپلزپارٹی کا عہدیدار ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بروقت علاج نہ ہوا تو ڈاکٹر عاصم اپاہج ہو جائیں گے، عدالت ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: