Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / برطانیہ میں 48 سالہ خاتون 18اسقاط حمل کے بعد ماں بن گئی

برطانیہ میں 48 سالہ خاتون 18اسقاط حمل کے بعد ماں بن گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں 48سالہ لوئس کے گھر 18 اسقاط حمل کے بعد  بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

برطانیہ کے شہرسوینڈن  سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ لوئس وارنفورڈ 18 مرتبہ اسقاط حمل کی اذیت سے گزرنے کے بعد آخرکار اولاد کی  نعمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں ۔ لوئس وارنفورڈ کے جسم میں ایسے زہریلے خلیے پیدا ہوگئے تھے جو جنین کو نشوونما کے مراحل میں داخل ہونے کےبعد ختم کردیتے تھے۔

لوئس کے شوہر مارک کا کہنا تھا کہ 80 ہزار پاؤنڈعلاج معالجے پر خرچ کرنے کے باوجود 20 سال کا عرصہ اذیت میں گزارا لیکن آخرکار میری بیوی امید سے ہوئی اور ڈاکٹرزکی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے  ہمارا بیٹا ولیم پیدا ہوا۔

لوئس وارنفورڈ کا غیرملکی خبررساادارے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اولاد کی نعمت حاصل کرنے کے لئے تمام دستیاب  وسائل استعمال کیے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، میں جتنی مرتبہ ناکام ہوئی اولاد کی خواہش اتنی ہی شدت سے میرے اندر جاگتی رہی اور یہ میری آخری کوشش تھی جس میں کامیاب ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسقاط حمل کے بعد عورت  کی زندگی میں جو اندھیرا چھا جاتا ہے وہ لمحات ناقابل بیان ہیں  لیکن تمام تکالیف کے بعد آخرکارمیں ماں بن گئی اس سے بڑی خوشی میرے لئے کوئی اور نہیں ہوسکتی۔

About Admin

Check Also

marriage

شادی کی صحیح عمر کیا ہے، اپنے ستاروں سے جانیے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دو لوگوں کے درمیان مضبوط رشتے کی بنیاد رکھنے اور خاندان کو آگے بڑھانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: