Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / بروقت اطلاع نہ دینے پر سرفراز کے لیے مسئلہ ہو سکتا تھا، شعیب اختر

بروقت اطلاع نہ دینے پر سرفراز کے لیے مسئلہ ہو سکتا تھا، شعیب اختر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر سرفراز احمد پی سی بی کو نہ بتاتے اور بات چیت کے حوالے سے کوئی ویڈیو سامنے آجاتی تو ان کیلیے بھی مسئلہ ہوتا اورخلاف کارروائی بھی ہوسکتی تھی۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے پی سی بی کو فکسر کے بارے میں بروقت بتاکر بہت اچھا کیا، آج کل ہر چیز ریکارڈ ہوتی ہے، اگر سرفرازاحمد پی سی بی کو نہ بتاتے اور بات چیت کے حوالے سے کوئی ویڈیو سامنے آجاتی تو ان کیلیے بھی مسئلہ ہوتا اورخلاف کارروائی بھی ہوسکتی تھی۔

سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ اگرایسی پیشکش مذاق میں بھی ہوتو اسے رپورٹ کرنا بہت ضروری ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کے اردگرد ایسے لوگ کیوں گھومتے ہیں اورانھیں قریب آنے کی اجازت کیوں دی جاتی ہے؟ اس کا جواب حکام سے لینا چاہیے۔

About Admin

Check Also

psl

پی ایس ایل فرنچائزز کی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے شیڈول پر تنقید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے شیڈول کو ہدف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: