Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صحت / بادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابطیس سے بچاؤمیں مددگار

بادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابطیس سے بچاؤمیں مددگار

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)نئی تحقیق کے مطابق بادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابطیس کے خطرے کو کم کردیتا ہے۔

آسٹریلیا کے جارج انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے ڈاکٹر جیسن وو کے مطابق 10 مختلف ممالک کے 39,740 بالغ افراد کی تجزیاتی رپوٹ سے حاصل ہونے والے  اعداد وشمار کےمطابق لیبارٹری ٹیسٹ نے ثابت کیا کہ وہ افراد جن کے خون میں Linoleic acid  اور Arachidonic Acid جو کہ اومیگا 6 فیٹ کا اہم جز ہے پایا گیا ان لوگوں میں ذیابطیس کی ٹائپ ٹو کے پیدا ہونے کا خطرہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں 35 فیصد کم پایا گیا۔

ڈاکٹر جیسن وو کاکہنا ہے کہ اپنی خوراک میں معمولی سی تبدیلی دنیا بھرمیں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ذیابطیس کی ٹائپ ٹو سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر جیسن کامزیدکہنا تھا کہ Linoleic acid انسانی جسم میں نہیں پایا جاتا اس کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ صرف خوراک میں سویابین سن فلاور آئل، بادام، کاجو اور اخروٹ کا استعمال ہے جس کو خوراک کا حصہ بنانے سے  ذیابطیس کے ٹائپ ٹو سے بچاؤ ممکن ہے۔

About Admin

Check Also

heart

دل ٹوٹنا واقعی دل کے لیے زندگی بھر کا روگ ہے، تحقیق

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ محبت میں ناکامی یا کسی اور شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: